پولیس کیخلاف شہریوں کی جانب سے شکایات کے انبار

پولیس کیخلاف شہریوں کی جانب سے شکایات کے انبار

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لوگوں کی شکایات کا ازالہ کرنے والی پولیس کیخلاف شہریوں کی جانب سے شکایات کے انبار،لاہور سمیت پنجاب پولیس کیخلاف پی ایم ڈی یو پر 5 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں پولیس کے جواب سے 50فیصد شہری مطمئن جبکہ 50 فیصد نے عدم اطمینان کا اظہار کیا تفصیلات کے مطابق پولیس کے مختلف یونٹس کیخلاف 5000 سیزائد شکایات موصول ہوئیں لاہورسمیت پنجاب  پولیس کے مختلف یونٹس کیخلاف آن لائن شکایات کے انبار لگ گئے،لاہور سمیت پنجاب ٹریفک پولیس کیخلاف 1390 شکایات موصول ہوئیں،582 شہری شکایات کے ازالے پرمطمئن اور290 نے عدم اطمینان کا اظہا رکیا اعداد وشمار کے مطابق پی ایچ پی کیخلاف 1252 شکایات موصول اور656 کا جواب دیا گیا،سیف سٹیز اتھارٹی کیخلاف 815شکایات موصول ہوئیں 153 شہریوں نے اطمینان اور356 جواب سے مطمئن نہ ہوئے لاہور پولیس کیخلاف 350 شکایات موصول ہوئیں جواب سے35 شہری مطمئن اور135 کارروائی سے خوش نہ ہوئے آئی جی پنجاب انعا م غنی نے انٹرنل اکاوٹیبلٹی برانچ کو ہرشکایت کے ازالہ کاحکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کی کسی فورم پرپولیس سے متعلق شکایت کافوری ازالہ کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -