ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد‘ جولائی میں کوئی پولیس اہلکارکورونا کا شکار نہیں ہوا

  ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد‘ جولائی میں کوئی پولیس اہلکارکورونا کا شکار ...

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس کی 'کورونا فری پولیس مہم' کے تحت سپاہ کے فیس ماسک اور کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرامد یقینی بنانے کی وجہ سے ماہ جولائی کے دوران کوئی بھی پولیس افسران اور اہلکار کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوا کورونا کی تیسری لہر سے متاثر ہونیوالے تمام افسران اور اہلکار بھی مکمل صحتیاب ہوکر فرائض منصبی کی انجام دہی میں مصروف ہیں سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے بتایا کہ کورونا وبا کی پہلی،دوسری اور تیسری لہر کے دوران لاہور پولیس کے مجموعی طور پر 1085افسران و اہلکار شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور امن کے قیام کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے اس موذی وبا سے متاثر ہوئے۔کورونا وباء کے دوران فرض کی راہ پر لاہور پولیس کے 05 سپوت قربان ہوئے۔ غلام محمود ڈوگر نے مزید بتایا کہ کورونا وباء کی چوتھی لہر کے خدشات تاحال برقرار ہیں جس کے پیش نظر ہم سب کو انتہائی احتیاط برتنا ہوگی ترجمان لاہور پولیس کے مطابق کورونا وباء سے 02 ڈی آئی جیز، 3 ایس ایس پیز رینک کے سینئر افسران،08 ایس پی رینک کے آفیسرز،24 ڈی ایس پیز،33 انسپکٹرز،121 سب انسپکٹرز،91 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز،15 سینئر وارڈنز، 164 ٹریفک وارڈنز،100 ہیڈ کانسٹیبلز اور467 کانسٹیبلز کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ مختلف شعبوں میں تعینات سنئیر کلرکس و جونیئر کلرکس سمیت متعدد کلیریکل سٹاف بھی کورونا سے متاثر ہوا۔ 

مزید :

علاقائی -