شاد باغ، 13 سالہ لڑکی سے بداخلاقی کی کوشش، ملزم گرفتار

شاد باغ، 13 سالہ لڑکی سے بداخلاقی کی کوشش، ملزم گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر) ایس ایچ او شادباغ محمد قا سم گجر کے مطابق علاقے میں سہیل نامی درندہ صفت انسان نے 13سالہ بچی کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جس پر لڑکی نے شور مچا دیا اس دوران ملزم دیوار پھلانگ بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا  شاد باغ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ملزم کو دو گھنٹوں میں گرفتار کر کے ملزم سہیل کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایس پی سٹی حسن جہا نگیر کی ہد ایت پر شادباغ پولیس نے 13 سالہ بچی سے بداخلاقی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق  تفتیش کا آغاز کر دیا۔ایس پی سٹی حسن جہا نگیر نے ایس ایچ او شا د با غ محمد قا سم گجر اور ان کی ٹیم کو شا با ش دی۔

مزید :

علاقائی -