بلاول بھٹوزرداری کو وزیر اعظم بنائیں گے،پی پی قائدین

    بلاول بھٹوزرداری کو وزیر اعظم بنائیں گے،پی پی قائدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز میاں محمد اسلم‘ روبینہ سہیل بٹ،چودھری سلیم جاوید جٹ اور شیخ انعام نے سابق صدر آصف علی زرداری کی اچھی صحت و تندرستی اور لمبی زندگی کے لیئے خصوصی دعا کروائی اور ان کی سالگرہ پر اپنے لیڈر کو ڈھیروں مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جلد ان کی قیادت میں بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنائیں گے۔
 اور پی ٹی آئی کی حکومت کو عوامی طاقت سے نکال باہر کریں گے آنے والا وقت بلاول بھٹو زرداری کا ہے وہی آئے گا تو روز گار بھی لائے گا اور عوام کی مہنگائی سے جان بھی چھڑائے گا۔