پی ٹی آئی کے تمام عہدیدار کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں،محمود الرشید

پی ٹی آئی کے تمام عہدیدار کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں،محمود الرشید

  

لاہور(پ ر) وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشیدنے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ہر عہدیدار اور کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہے اور ہم سب نے متحد ہوکر وزیر اعظم عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنا ہیں تاکہ ملکی ترقی کے سفر کا تسلسل برقرار رہ سکے۔میاں محمودالرشید نے ان خیالات کا اظہار  پی ٹی آئی کے مقامی عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوامی فلاح کے منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے تما م وسائل بروکار لارہی ہے۔ اس موقع پر وزیر بلدیات کو بتایا گیا کہ برسات میں بعض مقامات پر پانی کھڑا ہوجاتا ہے جس سے پتوکی کے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ میاں محمودالرشید نے اسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسر بلدیہ پتوکی کو ہدایات جاری کیں کہ نکاسی آب کے حوالے سے موثر پلان مرتب کیا جائے تاکہ بارشی پانی کے بروقت نکاسی کو یقینی بنایا جاسکے۔ وزیر بلدیات نے کارکنوں کو یقین دلایا کہ پتوکی میں نکاسی آب کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔۔

 انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے ویڑن کے مطابق عوامی مسائل کا حل اور عوام کی فلاح بہبود پی ٹی آئی کے ایجنڈے کا نمایاں حصہ ہے کیونکہ جمہوریت کا مقصد عوام کی خدمت ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -