عارف نظامی کی یاد میں تعزیتی نشست
لاہور(پ ر) ممتاز صحافی‘ دانشور اور تجزیہ نگار عارف نظامی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج گیارہ بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں تعزیتی نشست ہو گی جس کی صدارت چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان مجیب الرحمن شامی کریں گے۔
نشست کا اہتمام نظریہئ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔