کشمیریوں نے مریم صفدر کا بیانیہ مسترد کر دیا،اعجا ز چوہدری

کشمیریوں نے مریم صفدر کا بیانیہ مسترد کر دیا،اعجا ز چوہدری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجاز احمدچوہدری نے پارٹی سیکرٹریٹ میں نومنتخب ایم ایل ایز غلام محی الدین دیوان اور چوہدری ریاض گجر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  تمام پارٹی تنظیموں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے آزاد کشمیر الیکشن میں پارٹی کی کامیابی کے لئے دن رات کام کیا، میں پارٹی کی کامیابی پر کارکنان کو مبارکبا د پیش کرتا ہوں، مفرور مجرم کی بیٹی مریم صفدر کے ملک دشمن بیانیے کی وجہ سے ن لیگ آزاد کشمیر انتخابات میں عبرتناک شکست ہوئی،مریم صفدر نے الیکشن کیمپیئن میں کہاکہ عمران خان نے کشمیر کو بیچ دیا اورکشمیر کو صوبہ بنایا  جا رہا ہے وہ تمام زبان مودی کی بول رہی تھی، مفرور مجرم کی بیٹی کا بیانیہ اوربد زبانی کی وجہ سے آج اس کی پارٹی تیسرے نمبر آئی ہے، وزیراعظم عمران خان کشمیر یوں کے سفیر ہیں آج ان کا بیانیہ درست ثابت ہوا، کشمیر کے انتخابات میں دو پارٹی کارکنوں کے شہید ہونے پر دلی دکھ ہوا۔

ان کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں پیپلزپارٹی کی غنڈہ گردی کے نتیجے میں معصوم جانوں کا ضیاع ہوا جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اپوزیشن ہارنے سے پہلے ہی دھاندلی کا شور مچا رہی تھی، انتخابات میں الیکشن کا عملہ ن لیگ کا تھا، تمام لوگ انہی کی مرضی سے لگائے گئے تھے مگر پھر بھی انہیں بدترین شکست ہوئی، ہم نے ان کے موقف کو شکست دی جو لوگ بھارت کی گود میں بیٹھ کر باتیں کرتے تھے ان کے ساتھ یہ ملاقاتیں بھی کرتے رہے یہ لوگ آئندہ بھی ہاریں گے، میں ان سے کہتاہوں کہ آئندہ یہ مشترکہ الیکشن لڑیں پی ٹی آئی انہیں اکیلے دوبارہ الیکشن میں شکست دے گی، انہوں نے کہاکہ میں چاہتا ہوں کہ یہ ہمارے ساتھ بیٹھ جائیں اور الیکشن اصلاحات پر بات چیت کریں،بائیومیٹرک ووٹنگ کے حوالے سے جدید نظام پر بات کریں، تحریک انصاف جو سینیٹ میں الیکشن کے حوالے سے ریفارم کا بل پیش کرنے جا رہی ہے اس پر بھی ہم بات کریں گے، کشمیرکی عوام باشعور ہے اسی لئے انہوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھی تحریک انصاف کی جیت کو حریت لیڈر نے ویلکم کیا ہے اور مقبوضہ کشمیرکی عوام نے پی ٹی آئی کی جیت پر جشن منایا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -