25جولائی ووٹ چوروں کے دن کے طور پر یاد رکھا جائیگا،عظمیٰ بخاری

25جولائی ووٹ چوروں کے دن کے طور پر یاد رکھا جائیگا،عظمیٰ بخاری

  

   لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پردعمل میں کہا25جولائی پاکستان کی تاریخ میں "ووٹ چوروں " کے دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔آزاد کشمیر میں پولیس،الیکشن عملہ،ٹیچرز اور دیگر انتظامہ خصوصی پنجاب سے بھیجی گئی۔پنجاب کی 9سیٹوں کیلئے بزدار حکومت نے اپنی مشینری کا کھل کے استعمال کیا۔زیادہ سیٹیں 45،50اور 55ووٹوں کے فرق سے جیتی ہیں۔تنویر الیاس نے پنجاب کے وسائل کو بھرپور انداز میں استعمال کیا۔

پنجاب کی سیٹیں لوٹوں اور مقامی انتظامیہ کے مدد سے جیتی گئی ہیں۔ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنرزبھی پی ٹی آئی کو ووٹ ڈلوانے کیلئے سرگرم رہے۔حیرت انگیز بات ہے ریاست کے ملازم شخصیات کے ذاتی نوکر کیسے بن جاتے ہیں۔تین سال سے پاکستانی نئے پاکستان کو بھگت رہے ہیں۔اب وہی مزے آزاد کشمیر کے عوام بھی نیا کشمیر کی صورت میں بھگتیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -