لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی چیخیں نکال دیں،ذکر اللہ مجاہد

 لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی چیخیں نکال دیں،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ شدید گرمی اور حبس میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔دن رات غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروبار، صنعت اور گھریلو زندگی شدید متاثر ہوچکی ہے۔ کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہری پانی جیسی بنیادی ضرورت سے بھی محروم اورسرپااحتجاج بنے ہوئے ہیں۔حکومت مہنگی بجلی سمیت بے تحاشہ ٹیکسوں کی وصولیوں کے باوجود شہریوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی ناکام ہوچکی ہے۔ مختلف حیلے بہانوں سے بجلی کی آئے روز طویل بندش  جیسی صورتحال نے لیسکو کے ترسیلی نظام اور انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی دارالحکومت میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ دن رات غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروبار، صنعت اور گھریلو  زندگی شدید مفلوج ہوکررہ گئی ہے۔۔

گھنٹوں بجلی کے تعطل سے گھر یلو زندگی کا پورا نظام درہم برہم ہوچکا ہے جبکہ کرونا وبا اور لاک ڈاؤن کے باعث پہلے ہی کاروبار تباہ ہوچکے ہیں جبکہ رہی سہی کسر غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ نے پوری کردی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -