کشمیر میں پی ٹی آئی کو تاریخی فتح نصیب ہوئی،سیمی بخاری

کشمیر میں پی ٹی آئی کو تاریخی فتح نصیب ہوئی،سیمی بخاری

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی سیمی بخاری نے کہاکہ آج کشمیر الیکشن میں پی ٹی آئی کو تاریخی فتح نصیب ہوئی ہے جس پر کارکنوں اور کشمیری ووٹروں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، کشمیری ووٹرز نے تحریک انصاف کی کامیابی میں اہم کردار اداکیا، انہوں نے کہا کہ مریم صفدر اور بلاول زرداری کو کشمیر الیکشن میں عبرتناک شکست کے بعد رو نا دھونا شروع کردیا، تحریک انصاف آزاد کشمیر کے انتخابات میں کامیابی کے بعد حکومت بنانے جا رہی ہے، مریم صفدراور بلاول زرداری جعلی بھڑکیں اور زہریلا پروپیگنڈا کشمیری عوام کو ورغلا نہیں سکا، باشعور کشمیری عوام آزاد کشمیر نے اپنے ووٹ کی طاقت سے تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے، مودی کے پٹھو ٹولے کو آزاد کشمیر کی باشعور عوام بْری طرح مسترد کردیا ہے اور ان کے گھروں پر صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اب کشمیریوں کا معیاری زندگی مزید بہتر بنائے گی اور سیاحت کو فروغ دے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -