لیسکو عملہ کو بارشوں کے دوران حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کاحکم

  لیسکو عملہ کو بارشوں کے دوران حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کاحکم

  

لاہور(خبرنگار) چیف ایگزیکٹو لیسکو کا بارشوں کے دوران لائن سٹاف کو حفاظتی آلات سمیت تمام ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت،حفاظتی آلات کے بغیر کام نہ کرنے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو چودھری محمد امین نے ایس ڈی اوز سمیت لائن سٹاف کو فیلڈ میں حفاظتی آلات کے استعمال کو یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو نے ہدایت کی ہے کہ بارشوں کے دوران لائن پر کام کرنے والے فیلڈ ملازمین سیفٹی آلات کے استعمال سمیت تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔ایس ڈی اوز اپنے ماتحت لائن اسٹاف کی محفوظ ٹی اینڈ پی کو یقینی بنائیں۔ 11کے وی لائن پر کام سے پہلے فیلڈ ورکنگ کی اجازت اور لائنوں کے دونوں جانب ارتھنگ کے حوالے سے ہرگز کوتاہی نہ کریں۔حفاظتی آلات نہ ہونے کی صورت میں سپلائی لانوں کی تنصیب و مرمت کا کام ہرگز نہ کریں۔چیف ایگزیکٹو لیسکو نے مزید کہا ہے کہ فیلڈ میں کام کرنے والے ملازمین محکمے کا اثاثہ ہیں وہ صارفین کی شکایات کے ازالے کے ساتھ ساتھ اپنی قیمتی جان کی بھی حفاظت کریں۔

 اور قطعا جلد بازی نہ کریں۔ حد سے زیادہ خود اعتمادی،جلدبازی، اور فراہم کئے گئے حفاظتی آلات استعمال نہ کرنے کے باعث جان لیوا حادثات پیش آتے ہیں۔ حفاظتی اقدامات و ہدایات پر عمل کرکے ہی لیسکو حادثات سے پاک کمپنی بنایا جا سکتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -