پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ حالات تشویشناک بنا رہا ہے،شیخ عبدالمتین

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ حالات تشویشناک بنا رہا ہے،شیخ عبدالمتین

  

لاہور(سٹی رپورٹر)آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل شیخ عبدالمتین نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حکومت کا عدم کنٹرول ملک میں حالات کو بے چینی اور تشویشناک صورتحال کی طرف لے کر جارہا ہے۔ پٹرول کی قیمتوں کی اونچی اڑان تھمنے کا نام نہیں لے رہی اور حکومت اس سنگین ترین مسئلے پر کسی بھی ٹھوس اقدام کی بجائے محض لیت و لعل اور طفل تسلیاں دیتے ہوئے نظر آتی ہے۔ ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور کرائے بڑھنے سے سرمایہ کار صنعتکار تاجر اور عام صارفین  بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ حکومت پٹرولیم مصنوعات کے مسئلے پر زمینی حقائق اور اس سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کا ازالہ کرے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف اور سبسڈیز دے کر بزنس سیکٹر کو مشکلات کی دلدل سے نکال کر باہر لایا جائے۔ ملکی کاروباری معاشی حالات کی بہتری کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام اور سازگار حالات کا قیام انتہائی ناگزیر ہے۔ ٹرانسپورٹ سیکٹر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پیدا ہونے والے معاشی دگرگوں حالات کے شکنجے سے نکال کر باہر لایا جائے تاکہ ملکی معاشی بحران اور ناہموار حالات بہتر ہوسکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -