آزاد کشمیر میں دھاندلی زدہ انتخابات  کو مسترد کرتے ہیں،سعدیہ تیمور

 آزاد کشمیر میں دھاندلی زدہ انتخابات  کو مسترد کرتے ہیں،سعدیہ تیمور

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں دھاندلی زدہ انتخابات کو مسترد کرتے ہیں۔آزاد کشمیر میں بھی کٹھ پتلی حکومت بنانے کیلئے الیکشن ڈرامہ کھیلا گیا۔پی ٹی آئی کو اپنا نام تبدیلی کرکے”تحریک دھاندلی“رکھ لینا چاہیے کپتان کی بائیس سالہ جدوجہد بوٹ پالش پر آکے بالکل ختم ہوگئی ہے 

پاکستان کے الیکشن میں آر ٹی ایس بیٹھا،گلگت الیکشن میں عبوری صوبے کا جھانسہ دیااورآزاد کشمیر کو نیا کشمیر بنانے کا پروپیگنڈہ کیا گیا۔پاکستانیوں سمیت پوری دنیا نے جعلی الیکشن کا ڈرامہ دیکھ لیا۔انہوں نے مزید کہا ووٹ چور ایک دوسرے کو جیت کی مبارکبادیں دے رہے ہیں کہ ہم نے ایک بار پھر قوم کے ووٹ پر ڈاکہ ڈال دیا ہے۔عادی ووٹ چوروں نے کشمیریوں کو بھی نہیں بخشا۔تین سالوں سے پاکستانی بھی نئے پاکستان کے نظارے کررہے ہیں اب اس سعادت سے کشمیر ی بھی محروم نہیں رہیں گے۔عمران خان تبدیلی سونامی اور تباہی کیلئے سلیکٹڈ بننے ہیں۔ان کا مشن ہی یہی ہے کہ پاکستان کو ہر لحاظ سے کمزور اور تنہائی کا شکار کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -