قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی،210کنال سرکاری زمین واگزار
لاہور (اپنے نمائندے سے،جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران سرکاری زمین کو قبضہ مافیا سے چھڑوانے کے لئے متحرک ہیں۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شالیمار تہنیت بخاری نے تحصیل شالیمار کے علاقے ہربنس پورہ میں کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے کی 99 کنال سرکاری زمین کو واگزار کروا لیا۔انہوں نے کہا کہ سرکار کی زمین پر غیر قانونی طور پر ہاؤسنگ بنائی جا رہی تھی۔علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ نے سرکاری زمین کی واگزاری کے دوسرے آپریشن کے دوران 140 ملین روپے کی111کنال سرکاری رقبہ کو زیر لائن سے واگزار کروایا گیا۔ اے سی شالیمار نے کاروائی کی۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ قبضہ مافیا سے سرکاری زمین کی واگزاری کے حوالے سے سخت کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔