منتخب ہونے کے بعد علاقے کی تقدیربدل دوں گا،نعیم بٹ
لاہور (پ ر) منتخب ہونے کے بعد علاقے کی تقدیر بدل دونگا،سوئی گیس اور واٹر سپلائی کی خراب تمام لائنیں تبدیل کر کے نئی لائنوں کا جال بچھا دونگا،علاقے کی تمام خراب سٹریٹس لائٹس تبدیل کرکے علاقے کو جگ مگ کردونگا ٹوٹی پھوٹی تمام سٹرکیں دوبارہ پختہ کی جائیں گی اور پانی کی قلت والے علاقوں میں نئے ٹیوب ویل لگائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار بلدیاتی الیکشن کنٹونمنٹ بوڈ واڈ نمبر 7 مسلم لیگ(ن)کے حمایت یافتہ کونسلر کے امیدوار محمد نعیم بٹ نے علاقے کی مختلف مارکیٹوں کے صدور و دیگر عہدیداروں سیاسی سماجی مذہبی تنظیموں اور معززین علاقہ کے مختلف وفود سے دوران ملاقات کیا
محمد نعیم بٹ نے کہا 40 سال سے زائد عرصہ سے مسلم لیگ ن سے میری وابستگی ہے قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جہنوں نے مجھ پر اعتماد کیا سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتا ہوں اور علاقے کی عوام کو ہمیشہ عزت دی اور بیلوث خدمت کی انہوں نے کہا کہ اللہ پاک کا شکر ہے کہ علاقے کی تمام ماں یں بہن بیٹیاں بزرگ نوجوان حتی کہ بچے بھی میری کامیابی کیلے دعا گو ہے انشاء اللہ منتخب ہونے کے بعد عوام کی امنگوں پر پورا اوتروں گا محمد نعیم بٹ نے مزید کہا کہ خواجہ سعد رفیق اور میاں نصیر احمد کی قیادت میں عوام کی خدمت کا سلسہ جاری رکھے گے