کشمیر الیکشن میں کامیابی عمران خان کے نظریے کی فتح ہے،شمسہ علی

کشمیر الیکشن میں کامیابی عمران خان کے نظریے کی فتح ہے،شمسہ علی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں کامیابی عمران خان کے نظریے کی فتح ہے مخالفین رونے دھونے کی بجائے کرپشن سے لوٹا ہوا پیسہ واپس کریں کشمیری عوام نے عمران خان کے نظرئیے کو قبول کرتے ہوئے کرپشن کے بت پاش پاش کئے ہیں انشاء اللہ اب کشمیری عوام کو صحیح معنوں میں اپنے مسائل حل ہوتے ہوئے نظر آئیں گے نام نہاد کرپٹ ٹولے کو مسترد کرکے کشمیری عوام نے عمران خان کے کرپشن فری نظرئیے کو قبول کیا ہے باشعور کشمیری عوام نے تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا اور مودی کے یاروں کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا کشمیر کی عوام نے دھونس دھاندلی الزمات اور تنقید کی سیاست کو زمین بوس کردیا 25جولائی تاریخ کا حصہ بن چکا ہے اس دن کشمیریوں نے مودی کے یاروں، منی لانڈرنگ اور سرٹیفائیڈ جھوٹوں کو سبق سکھایا۔

 ملک میں عام انتخابات کے بعد گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی عوام نے دونوں کرپٹ جماعتوں کو الوداع کہہ دیا جواپنی شادیوں پر مودی کو بلائیں آموں اور ساڑھیوں کے تحائف لیں حریت رہنماؤں کو نظر انداز کریں کشمیری ان کو کبھی معاف نہیں کرسکتے۔ کشمیریوں نے ووٹ سے انہیں ریجیکٹیڈ بنادیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -