آزاد کشمیر میں کامیابی پر پی پی قیادت مبارکباد کی مستحق ہے،منور انجم
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منور انجم نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلز پارٹی کو نمایاں کامیابی ملنا پارٹی پر کارکنوں کا اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی دھونس دھاندلی کے باوجود آزاد کشمیر میں کامیابی پر مقامی قیادت مبارک باد کی مستحق ہے۔حکومتی سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال کے باجود پیپلزپارٹی کی جیت کارکنوں کی جیت ہے،پیپلزپارٹی کی گیارہ سیٹوں پر جیت بلاول بھٹو زرداری کی بہتر سیاسی حکمت عملی کا نتیجہ ہے انتخابی قواعد و ضوابط کی دھجیاں بکھیرنے پر الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔حکومتی اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود پیپلزپارٹی کی کامیابی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے ہم آزاد کشمیر کے عوام کے ساتھ کل بھی تھے آج اور ہمیشہ رہیں گے دھونس دھاندلی سے عمران خان کی جیت کشمیری عوام کے ووٹ کی ہار ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔