حکومت ملک و قوم کیلئے سکیورٹی رسک بن چکی ہے،بیلم حسنین

حکومت ملک و قوم کیلئے سکیورٹی رسک بن چکی ہے،بیلم حسنین

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک وقوم کیلئے سکیورٹی رسک بن چکی ہے پاکستان کے بعد آزاد کشمیر میں بھی جس طرح وفاقی حکومت نے اپنا جانبدارانہ کردار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے جو گھناؤنا کھیل کھیلا ہے وہ اس کے فاشٹ ہونے کا ثبوت ہے انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کیلئے آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی بدمعاشی،غنڈہ گردی اور ریاستی وسائل کا استعمال حکمرانوں کی آمرانہ سوچ کا عکاس ہے۔

 وزیراعظم عمران خان کے کشمیر میں ریفرنڈم کی تجویز کو پوری قوم نے مسترد کردیا ہے ہم کشمیر کی آزادی تک آخری دم تک لڑیں گے۔ قانون کو ہاتھ میں لینا اور سیاسی مخالفین کوگالم گلوچ کرنا تحریک انصاف کا وطیرہ بن چکا ہے جس نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑاتے ہوئے نہ صرف سرکاری وسائل کا استعمال کیا بلکہ اپنے امیدواروں کو کامیاب کروانے کیلئے بھی،دھن،دھونس،دھاندلی اور بدمعاشی کا بھی مظاہرہ کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -