آزادکشمیر کے الیکشن" آزاد" اورشفاف نہیں تھے،محمد سلیم مہر

  آزادکشمیر کے الیکشن" آزاد" اورشفاف نہیں تھے،محمد سلیم مہر

  

لاہور(پ ر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری مالیات محمدسلیم مہرنے کہا ہے کہ ریاستی نظام میں عام آدمی کاکوئی کردار نہیں۔ باشعور عوام ووٹ کسی دوسرے کودیتے ہیں جبکہ منتخب کوئی اورہوجاتا ہے۔عام آدمی چاہے بھی تووہ سیاست میں اشرافیہ کامقابلہ نہیں کرسکتا کیونکہ ہمارے ملک کاانتخابی نظام زراورزور کے بل پرچلتا ہے جبکہ بیچارے عام لوگ بے بس ہیں۔آزاد کشمیرکی حکمران جماعت کااچانک صفایاایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

  آزادکشمیر کے الیکشن" آزاد" اورشفاف نہیں تھے۔ یہ معمہ حل طلب ہے تحریک انصاف اورپیپلزپارٹی کاکس کارکردگی کی بنیاد پرووٹ ملے۔اپنے ایک بیان میں محمدسلیم مہر نے مزید کہا کہ پاکستان میں الیکشن ہائی جیک اور دوسروں کومینڈیٹ چوری کرنا انتہائی آسان ہے۔جوتبدیلی سرکار وفاق سمیت دوصوبوں کوراس نہیں آئی وہ آزاد کشمیر کیلئے بھی سود مند نہیں ہوسکتی 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -