وزیر اعظم کی صاف گوئی نے کشمیریوں کے دل جیتے،میاں جاوید

  وزیر اعظم کی صاف گوئی نے کشمیریوں کے دل جیتے،میاں جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق ٹاون ناظم میاں جاوید علی نے کشمیر الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی صاف گوئی اور عالمی فورمز پر کشمیر کے موقف میں غیرلچک دار بیانیئے سے کشمیریوں کے دل جیتے ہیں۔ آزاد کشمیر الیکشن میں پی ٹی آئی کی تاریخ ساز فتح وزیراعظم پاکستان عمران خان پر لازوال اعتماد کا مظہر ہے۔ بھارت نواز سیاسی پارٹیوں اور سیاسی مافیاز کی عبرت ناک شکست سے ثابت ہوگیا کہ کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ پاکستان کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔