مجید نظامی نڈر و بیباک شخصیت،ملک و ملت کاسرمایہ تھے،مقررین

مجید نظامی نڈر و بیباک شخصیت،ملک و ملت کاسرمایہ تھے،مقررین

  

لاہور(پ ر) مجید نظامیؒ نڈر وبیباک شخصیت اور ملک وملت کا قیمتی سرمایہ تھے، انہوں نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔مجید نظامی کی سوچ کا مرکزومحور صرف اسلام اور پاکستان تھا۔ انہوں نے قلم کی حرمت پر کوئی آنچ نہ آنے دی۔ مجید نظامیؒ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے سب سے بڑے پاسبان تھے ان خیالات کااظہار مقررین نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن،رہبرپاکستان، آبروئے صحافت اور سابق چیئرمین نظریہئ پاکستان ٹرسٹ مجید نظامیؒ کی ساتویں برسی کے موقع پر منعقدہ محفل قرآن خوانی کے بعد منعقدہ خصوصی نشست کے دوران کیا۔محفل کا اہتمام نظریہئ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھا۔نظامت کے فرائض نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشید نے انجام دیے۔وائس چیئر مین ٹرسٹ میاں فاروق الطاف، سجادہ نشین درگاہ عالیہ حضرت میاں میرؒ و مرکزی امیر ہدیۃ الہادی پیر سید ہارون علی گیلانی، کنوینر شعبہئ خواتین بیگم مہناز رفیع،چیئرمین مولانا ظفر علی خان ٹرسٹ خالد محمود،تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ کارکن میاں محمد ابراہیم طاہر،کنوینر مادرملتؒ سنٹر پروفیسر ڈاکٹر پروین خان،بیگم صفیہ اسحاق،صدر نظریہئ پاکستان فورم آزاد کشمیر مولانا محمد شفیع جوش، کشمیری رہنما سید نصیب اللہ گردیزی،کالم نگار مسرت قیوم نے کہا کہ مجید نظامیؒ ایک دیدہ ور شخصیت تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -