قافلہ حسینی کی قربانیوں کی داستان رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیگی،گل محمد

   قافلہ حسینی کی قربانیوں کی داستان رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیگی،گل محمد

  

لاہور(سٹی رپورٹر)تاجر رہنماگل محمد مرزانے کہا ہے کہ ایام عزا کا آغاز، قافلہ حسین علیہ السلام کی مدینہ سے کربلا کی طرف روانگی کے دل سوز ایام قریب ترین ہیں۔ قافلہ حریت نے غریب الوطن خانوادہ پیمبر علیہ السلام کو کربلا کے صحرا میں یزیدی قوتوں کے ہر جفا و ظلم کے بعد بھی تنہا نہیں چھوڑا۔ حضرت مسلم بن عقیل اور ان کے دومعصوم شہزادوں کی دردناک شہادت کے بعد سے قافلہ حسینی کی قربانیوں کی انتھک داستان نسل انسانی رہتی دنیا تک یاد رکھے گی۔

 زوالحجہ کے وہ ایام جب آل تطہیر کے وارثان نے احرام کھول دیئے اور دین محمدی ؐکی حفاظت کیلئے کربلا کے تپتے صحرا کی جانب نکل کھڑے ہوئے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -