بیرونی ایجنڈے پرعمل پیرا قوتوں کوبدترین شکست ہوئی، صفدربٹ

    بیرونی ایجنڈے پرعمل پیرا قوتوں کوبدترین شکست ہوئی، صفدربٹ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر صفدر علی بٹ نے آزاد کشمیر عام انتخابات میں  تحریک انصاف کو کامیابی سمیٹنے پر وزیر اعظم عمران خان کے نظریئے کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا قوتوں کو بدترین شکست ہوئی اور کشمیری عوام نے مسترد کردیا۔ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے کے نعرے کو پی ٹی آئی نے حقیقی رنگ میں ثابت کرکے دکھایا۔

 ہے۔ بین الاقوامی سطح پر مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور مظالم کو رکوانے کیلئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی کاوشیں اور جدوجہد کو کشمیری عوام نے دل سے تسلیم کیا ہے۔ آزاد کشمیر انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کشمیری عوام کی محبت اعتماد اور عمران خان کی خارجہ پالیسی پر اطمینان کا اظہار ہے۔ حکومت پاکستان کشمیریوں کو ترقی اور خوشحالی میں باوقار اور باعزت مقام پر لے کر آئے گی۔ آزاد کشمیر میں مودی ازم اور آر ایس ایس کے نظریئے کی باتیں کرنے والے گاڈ فادر اور ان کے حواریوں کی عہد ساز شکست کشمیریوں کی عمران خان سے محبت کا اعلانیہ اظہار ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -