آصف زرداری حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں،سجاد نذیر

آصف زرداری حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں،سجاد نذیر

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیر نے اپنے قائد آصف علی زرداری کی سالگرہ پر ان کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری  جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کا علالت کے باوجود عدالتوں میں پیش ہو کر سامنا کررہے ہیں۔

 وہ بھی ایک نام نہاد سیاسی لیڈر کی طرح اپنی بیماری کو بنیاد بنا کر بیرون ممالک جا سکتے تھے مگر وہ ایسا نہیں کر سکتے۔

 م مگر وہ آفرز کے باوجود بھی باہر کے ملک علاج کروانے نہیں گئے اور یہاں پر رہ کر ہی حالات کاڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے بطور صدر پاکستان اپنے اختیارات وزیر اعظم کو دیدئیے جس کی وجہ سے آج پاکستان کے وزیر اعظم کا عہدہ ایک طاقتور عہدہ بن گیا ہے اور صدر کا عہدہ محض ایک سیمبل بن چکا ہے انہوں نے ایسا اس لئے کیا کہ کوئی بھی صدر مملکت 582bکا بہانہ بنا کر اسمبلیوں کو نہ توڑ سکے ہماری دعا ہے کہ اللہ ان کو اور ان کے بچوں کو صحت و تندرستی کے ساتھ چھی اور لمبی زندگی عطا فرمائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -