گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور میں موسم برسات کی شجرکاری مہم

گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور میں موسم برسات کی شجرکاری مہم

  

  لاہور(پ ر)گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور میں موسم برسات کی شجرکاری مہم، مہمانان خصوصی ڈائریکٹر پی ایچ اے علی نواز شاہ،عمران انور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن تھے۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ارشد اقبال ارشد نے صدارت کی۔ میزبانی کے فرائض کالج کے ڈائریکٹر میڈیا اور شاعر و کالم نگار پروفیسر ناصر بشیر نے انجام دیے۔مہمان خصوصی علی نواز شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر شجرکاری مہم شروع کی گئی ہے اور ہم اس مہم میں پنجاب کے ہر ادارے کو متحرک کردار ادا کرنے کے لیے معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عمران انور نے کہا کہ گورنمنٹ دیال سنگھ کالج نے شجرکاری کی مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔محکمہ اعلی' تعلیمات ان کے ساتھ اس مہم میں مکمل طور پر ان کے ساتھ کھڑا ہے۔پرنسپل ڈاکٹر ارشد اقبال ارشد نے کہا کہ ہم اپنے کالج میں شجر کاری کے ساتھ ساتھ شجر پروری کی روایت بھی مضبوط کر رہے ہیں۔پودے لگانے کے بعد ان کی مسلسل دیکھ بھال بھی کرتے ہیں۔تقریب میں کالج کے وائس پرنسپل ناصر رانا کے علاوہ پروفیسر شفیق اکبر، ڈاکٹر فرحت عباس،شفیق احمد خان ڈاکٹر شعیب، عطاالمصطفی،ضیاالمصطفیٰ بھی شریک ہوئے۔

  کالج کے محنتی اور پرانے باغبانوں کی خصوصی شرکت سے یہ مہم کامیابی سے ہم کنار ہوئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -