پیپلز پارٹی نے کشمیر میں بہترین پوزیشن حاصل کی،اشرف بھٹی
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر محمد اشرف بھٹی نے پارٹی قائد آصف علی زرداری کو سالگرہ کی مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اپنے قائدین آصف علی زرداری،بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کی بہترین سیاسی حکمت عملی کے باعث کشمیر الیکشن میں بہترین پوزیشن حاصل کی۔ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے الیکشن کے موقع پر آزاد کشمیر کاالیکشن کمیشن بھی ایک صاف اور شفاف الیکشن کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہو گیا۔ اور ان انتخابات میں وفاقی وزراء کھلم کھلا الیکشن قوانین کی دھجیاں اڑاتے رہے۔
الیکشن کمیشن نے محض دکھاوے کے لیئے ان وفاقی وزراء کو کشمیر سے نکل جانے کا کہا مگر ان طاقتور وزراء نے الیکشن کمیشن کے ان احکامات کو بھی ہوا میں اڑا دیا اور نہ صرف جلسے جلوس کرتے رہے بلکہ ووٹرز کو حکومتی مشینری سے ڈراتے دھمکاتے رہے اس کے باوجود پیپلز پارٹی دوسری پوزیشن حاص کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے پیپلز پارٹی یہاں پر بھی حکومت کو ٹف ٹائم دے گی اور عوام کی بھرپور نمائندگی کرتی رہے گی۔