کشمیری عوام کا فیصلہ تاریخ بدلنے میں اہم کردارادا کریگا،ملک زمان

کشمیری عوام کا فیصلہ تاریخ بدلنے میں اہم کردارادا کریگا،ملک زمان

  

لاہور(سٹی رپورٹر)  تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 146 ملک زمان نصیب نے آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کا تبدیلی کا فیصلہ کشمیر کی تقدیر اور تاریخ بدلنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ وزیراعظم کی سچائی اور دیانتداری کے ساتھ طویل ترین سیاسی جدوجہد کے بعد کامیابی سے عالمی اور سفارتی سطح پر پاکستان کی ساکھ حد درجہ بہتری کی طرف آئی۔

ہے۔

 مقبوضہ کشمیر پر عمران خان کے دوٹوک اور بے لاگ موقف سے کشمیری مطمئن اور آزادی کی روشن صبح کو اپنے قریب ترین دیکھ رہے ہیں۔ حکومت پاکستان نے اقوام متحدہ اور عالمی فورمز پر مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور بھارت کے غیر قانونی تسلط کیخلاف ٹھوس بنیادوں پر جدوجہد کی ہے۔ مودی سرکار عمران خان کی کشمیریوں کیلئے مخلصانہ کاوشوں سے خوفزدہ ہے۔ آزاد کشمیر الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی فتح اور سلیسن مافیا کی شکست سے ثابت ہوگیا کہ کشمیر کے عوام قائد عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوکر آزادی کا سویرا طلوع کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کا نظریہ اور سوچ کشمیری عوام کیلئے انتہائی بے باک بے لاگ اور کشمیر کے ساتھ نہایت مخلصانہ ہے۔ کشمیری عوام کی محرومیوں اور مشکلات کو پی ٹی آئی حکومت ختم کرے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -