حفاظتی ٹیکے لگانے کے لئے موبائل ٹیمیں تشکیل دیدی، ڈاکٹر ہارون جہانگیر

حفاظتی ٹیکے لگانے کے لئے موبائل ٹیمیں تشکیل دیدی، ڈاکٹر ہارون جہانگیر

  

 لاہور(پ ر)ڈی جی ایچ ایس پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر نےU/C94 DGBT  میں جاری کوویڈ 19 کی ویکسینیشن مہم کی کارکردگی چیک کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی کے مقرر کردہ حفاظتی ٹیکوں کے ہدف کو ہر صورت ممکن بنانے کے لئے گھر گھر جاکر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے  حفاظتی ٹیکے لگانے کے لئے موبائل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ کو خصوصی مہم کے دوران فیلڈ ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔لاہور کی یونین کونسل 94 DGBT میں جاری  ڈور ٹو ڈور کوویڈ 19 ویکسینیشن مہم کے دورے کے دوران انہوں نے مناسب مقدار میں ویکسین کی دستیابی، ویکسین کے کولڈ چین اسٹیٹس کی جانچ کی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ویکسینیشن اور احتیاطی تدابیر کی تعمیل ہی واحد حل ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکز صحت میں ویکسینیشن کا عمل معمول کے مطابق جاری رہے گا۔ اس یونین کونسل میں کورونا وائرس سے بچاو کے حفاظتی ٹیکے لگانے کا کل ہدف 3590 ہے، مہم کے پہلے دن 1190، دوسرے دن  1200 اور تیسرے دن  1200 لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاو کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔

س خصوصی مہم کے دوران اس یونین کونسل میں کل  8 موبائل ٹیمیں کام کر رہی ہیں جو گھر گھر جاکر لوگوں کو ٹیکے لگارہی ہیں اور 1 فکس سائٹ قائم کی گئی ہے۔ شہریوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ  ویکسینیشن کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں اور محکمہ صحت کی ٹیم سے مکمل تعاون کرتے ہوے ویکسینیشن کروائیں اور خود کو اور اپنے پیاروں کو کورونا وائرس سے بچائیں، یہ بات انہوں نے لاہور میں جاری کرونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگانے کی ڈور ٹو ڈور مہم کے معائنے کے دوران کہی

مزید :

کامرس -