ذہین نوجوانوں کیلئے’شیل تعمیر ایوارڈز‘2021 کا آغاز 

ذہین نوجوانوں کیلئے’شیل تعمیر ایوارڈز‘2021 کا آغاز 

  

کراچی(پ ر) پاکستان کے ذہین اور نوجوان انٹرپرینیورز کو ترقی دینے اور تسلیم کرنے کی غرض سے ’شیل تعمیر ایوارڈز‘2021 کا آغاز کر دیا گیاہے جس کے لیے درخواستیں 8اگست، 2021ء تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔یہ اقدام شیل لائیووائر کا حصہ ہے جو ایک عالمی فلیگ شپ پروگرام ہے اور پاکستان میں اسے شیل تعمیر کا نام دیا گیا ہے جس کا مقصد،انٹریپرینیورشپ اور جد ت کے ذریعے انٹرپرائز ڈیویلپمنٹ،مقامی معیشتوں کے بارے میں پیشگوئی کرنا اور مضبوط بنانا ہیایسے اسٹارٹ اپس اور ایجاد کرنے والے، جو اپنے پروٹوٹائپ کے مرحلے میں ہوں، چھ کیٹگریز میں شرکت کے اہل ہیں۔ اِن چھ کیٹگریز میں ’کلین انرجی سولوشنز(سی ای ایس)‘ جس میں توانائی تک رسائی کے لیے ڈسرپٹو ٹیکنالوجیز، انرجی ایفیشنسی وغیرہ،’امپاورنگ ویمن(ای ڈبلیو)‘ جو ایسے جدید ٹیکنالوجی سولوشنز کو دعوت دیتا ہے۔

 جو صنفی مساوات یقینی بناتے ہوں اور روزگار کے مواقع پیدا کرتے ہیں،’ٹیکنالوجی انوویشن (ٹی آئی)‘جو ای-کامرس، ِفن ٹیک اور صحت، تعلیم اور کاروبار کے لیے اسمارٹ سولوشنزکو فروغ دیتے ہوں۔ دیگر کیٹگریز میں ’سرکلر اکنامی(سی ای)‘،’ٹرانسپورٹیشن اینڈ موبیلٹی(ٹی اینڈ ایم)‘ اور ’برائٹ آئیڈیاز ایوارڈ(بی آئی اے)‘شامل ہیں۔شیل تعمیر کی جانب سے فراہم کیے جانے والے عملی فوائد میں فنانسنگ اور سرمایہ تک رسائی،مینٹورنگ، انویسٹر پچز، شیل گلوبل سپورٹ پلیٹ فارمز،میڈیا ایکسپوزر اور ہائی ویلیو نیٹ ورک شامل ہیں۔

مزید :

کامرس -