اشتراکی پروگرام میں شامل PayPro اور 1Link کا معاہدہ

   اشتراکی پروگرام میں شامل PayPro اور 1Link کا معاہدہ

  

لاہور(پ ر) پاکستان میں تیزی سے ترقی کرنے والی فن ٹیک کمپنی، PayPro نے شریک رکن کی حیثیت سے 1Link کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔1Link،پاکستان کا پہلا پی ایس او/پی ایس پی اور رقوم کی ادائیگی کرنے والا سب سے بڑا پیمنٹ سسٹم ہے جو ایک ایسے منفرد شراکتی پروگرام کی پیشکش کرتا ہے، جو غیر بینکار اداروں کو 1Link کے پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی سروسز فراہم کرنے کی پیشکش کرتا ہے۔اس حوالے سے کراچی میں 1Link کے ہیڈ آفس میں PayPro کے سی ای او علی جنجوعہ اور 1Link کے سی ای او جناب نجیب آگراوالا نے ایک معاہدے پر دستخط کئے۔اس پروگرام کے تحت PayPro،ان سہولیات اور فوائد سے اپنے  کسٹمرز کو پہنچاتے ہوئے  1Link کی پیمنٹ کے وسیع تر انفرااسٹرکچر بشمول 1IBFT اور بل پیمنٹ سسٹم (BPS) سے بھرپور فائدہ اٹھا ئے گا۔1IBFT کی مدد سے رقوم کی منتقلیوں کے حوالے سے نہ صرف ٹرانزیکشن کی لاگت بلکہ ساتھ ہی لگنے والا اضافی وقت بھی ختم ہوجائے گا۔اس کے علاوہ،PayPro اپنے کسٹمرز کو کلیکشن اور پیمنٹس کے حوالے سے بل جاری کنندہ بننے کے لیے BPS کے ذریعے 1BILL کی ادائیگی کی سروس بھی فراہم کرے گا۔اس موقع پر PayPro کے سی ای او جناب جنجوعہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "دونوں اداروں کے درمیان ہونے والا یہ معاہدہ نہ صرف PayPro کو پاکستان میں ادائیگیوں کو مزید ڈیجیٹائز کرنے کے قابل بنائے گا بلکہ ساتھ ہی ایس ایم ایز اور کارپوریشنز کو ادائیگیوں کی سہولیات بہم فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں قوی یقین ہے کہ پاکستان کے ایم ایس ایم ایز میں بے شمار لاک ویلیو ہیں، جو اب ان لاک ہورہی ہیں اوریہ پاکستان میں خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور PayPro پاکستان کی معیشت کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے بھرپور انداز میں پرعزم ہے۔

1Link کے ساتھ ہمارا یہ اشتراک، مالیاتی اداروں کے ساتھ ہمارے تیکنیکی روابط مزید گہرا کرے گانیز یہ پاکستان کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے PayPro کے عزم کوتقویت دیتے ہوئے PayPro کو پاکستان کا سب سے جدید طرزکی ڈیجیٹل فنانشل سروس کمپنی بننے کی خواہش کی تکمیل میں معاونت کرے گا۔PayPro، اب بینکوں کو ان کے منتخب کردہ ٹرانزیکشن بینکنگ پارٹنر کی حیثیت سے تعاون اور مدد فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر فعال ہے اور انہیں ان کے ایس ایم ایز اور کارپوریٹ کلائنٹس کے حوالے سے کی جانے والی ٹرانزیکشنز کو ڈیجیٹائز کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

مزید :

کامرس -