مین بلیوارڈ گلبرگ، کلمہ چوک اور فیروز پور روڈ پر 5 کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کا اعلان

    مین بلیوارڈ گلبرگ، کلمہ چوک اور فیروز پور روڈ پر 5 کمرشل پلاٹوں کی نیلامی ...

  

لاہور(پ ر) لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل سی بی ڈی ڈی اے) کا ایک منصوبہ ''لاہور پرائم'' جو سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، پاکستان میں شہری علاقے میں شاندار کاروباری وسائل کا استعمال کرتے ہوئے کاروباری کمیونیٹی کو فروغ دے رہا ہے۔ ایل سی بی ڈی ڈی اے نے مین بولیوارڈ گلبرگ، کلمہ چوک اور فیروز پور روڈ پر 5 کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کو مکمل طور پر حکومت پنجاب کی حمایت حاصل ہے اور یہ میگا ہائی رائز ڈویلپمنٹ ہے جس کے ساتھ زگار بائی لاء مشروط ہیں۔اعلان پر بات کرتے ہوئے سی ای او، ایل سی بی ڈی ڈی اے،۔ عمران امین نے کہا، ''لاہور پرائم کا آغاز نہ صرف حکومت کے وژن کے لئے ہماری وابستگی کی علامت ہے بلکہ متعلقہ شعبے میں تبدیلی کا آئینہ دار ہے۔ خطے میں روزگار اور کاروبار کے مواقع پیدا کرنے کے علاوہ، لاہورپرائم ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری لائے گا۔

 سی بی ڈی کے تحت لاہورپرائم کے مالی اثرات میں پہلے مرحلے میں ٹیکس کی شکل میں 250 ارب، جبکہ1,300 ارب سے زائد کی آمدنی بھی اس منصوبے کی اہمیت میں اضافہ کر رہی ہے۔ یہ سائٹ جنوب میں والٹن ٹرین اسٹیشن اور شمال میں اسپورٹس پارک کے درمیان واقع 105 ہیکٹر میں پھیلی ہوئی ہے۔ یہ شمال مغرب میں گلبرگ بولیورڈ روڈ اور فیروز پور روڈ سے جنوب مغرب میں منسلک ہے۔ اس سائٹ کو عوامی نقل و حمل کے ذریعہ بھی مناسب طور پر پیش کیا جاتا ہے، لاہور میٹرو کے ساتھ فیروز پور روڈ اور والٹن ٹرین اسٹیشن کے متعدد اسٹاپس ہیں جو جنوبی سرے پر واقع ہیں جو اسے ملک گیر ریل نیٹ ورک سے جوڑتا ہے۔لاہور میں سی بی ڈی کا مقصد معاشی نمو میں اہم کردار ادا کرنا ہے جو لوگوں کو کاروبار اور ملازمت کے مواقع کی تلاش میں راغب کرتے ہیں۔ ایل سی بی ڈی ڈی اے اپنے ''اسمارٹ سٹی مشن'' کے توسط سے ایسے اقدامات کی نشاندہی کرے گا جو سی بی ڈی پنجاب میں پھیلے ہوئے شہرویوں کے مفاد کے لئے اٹھائے جاسکتے ہیں۔ LCBDDA خدمات کے ساتھ معمولات میں 'سمارٹ ایپلی کیشنز' یا 'سمارٹ حل' کی حمایت کرتا ہے۔ پاکستان میں معاشی نمو کے لیے بہتر نظام اور سازگار ماحول کے لیے سی بی ڈی کے اندر اس ٹیکنالوجی کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے تاکہ مزید سرمایہ کو راغب کیا جاسکے۔

مزید :

کامرس -