انٹری ٹیسٹ، STEP ریگولر سیشنز کا آغاز 28 جولائی سے ہو گا

 انٹری ٹیسٹ، STEP ریگولر سیشنز کا آغاز 28 جولائی سے ہو گا

  

 لاہور(پ ر) یو ایچ ایس کی جانب سے میڈیکل کالجز اور یو نیورسٹیز کے لئے NMDCAT, LNMDCAT and LNMDCAT (with NUMS)انٹری ٹیسٹ کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیاہے۔ یہ ٹیسٹ31 اگست سے شروع ہوں گے۔STEP  کی جانب سے ان تمام انٹری ٹیسٹ کے لئے ریگولر سیشنز کا آغاز 28 جولائی سے ہو گا۔ تیاری کے لئے وقت کی کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے طالب علموں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ STEP ریگولر سیشنز میں داخلے کے لئے فوری طور پر  admissions.step.pgc.edu پر آن لائن رجسٹریشن کروا ئیں یا اپنے قریبی پنجاب کالج رابطہ کریں۔ STEPپاکستان کے سب سے بڑے تعلیمی نیٹ ورک، پنجاب گروپ آف کالجز کی جانب سے 3سال قبل شروع کیا گیا انٹری ٹیسٹ کی تیاری کا پروگرام ہے۔ اس پروگرام کا مقصد طالب علموں کو میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز اور یونیورسٹیز میں داخلہ کے لئے لئے جانے والے انٹری ٹیسٹ کی بھرپور انداز میں تیاری کروانا اور شاندار نتائج کو یقینی بنانا ہے۔

مزید :

کامرس -