پولیس کی بھرتیوں پر 10سال پابندی رہی جس کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہوا: پرویز الٰہی 

پولیس کی بھرتیوں پر 10سال پابندی رہی جس کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہوا: پرویز ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 33 منٹ کی تاخیر سے سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی صدارت میں شروع ہوا اجلاس میں محکمہ داخلہ کے بارے میں سوالوں کے جوابات صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے دیئے اجلاس کے آغاز پر سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب میں جرائم کی شرح میں اضافے کو بھرتیوں پردس سال پابندی وجہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کی بھرتیوں پر دس سال سے پابندی رہی جس کی وجہ سے جرائم بڑھا، اب پنجاب بھر میں پولیس کی بھرتیاں کی جا رہی ہیں فیصل آباد کی آبادی کے تناسب سے پولیس بھرتی میں اضافہ ہونا چاہیے اگر چھوٹوگینگ کو قائم کرنے سے پہلے ہی ختم کر دیاجاتاتو گینگ مضبوط نہ ہوتا پولیس کی کمی اور پٹرولنگ نہ ہونے سے چھوٹوگینگ نے بنکرز بنائے ن لیگ دور میں چھوٹو گینگ کے خاتمے کیلئے فوج بلائی گئی تھی دس دس سال ہوگئے پنجاب میں پولیس پر کوئی پیسہ خرچ نہیں کیا گیا صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے ممبران کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ عطا تارڑ اور ان کے ساتھیوں نے تھانے پر حملہ کیا پولیس والوں کی وردیاں پھاڑ دیں یہ رویہ تبدیل ہونا چاہیے ہم نے ذمہ داروں کے خلاف پرچہ درج کرایا  موجودہ آئی جی پنجاب نے تھانوں کی مرمت کا سال قرار دیا اس سال تھانوں کی تعمیر و مرمت کی جائیگی کرائم ریٹ کی بنیادی وجہ سے پولیس افسران مقدمہ درج کرتے ڈرتے رہے ہم پولیس کو پیشہ وارانہ کام کرنے کا جو موقع دے رہے ہیں وہ پہلے نہیں دیا گیا، ایک طویل عرصے بعد موجودہ حکومت نے پولیس کو نئی گاڑیاں فراہم کی ہیں بزدار حکومت صوبہ بھر میں 97 نئی پٹرول پوسٹیں قائم کر رہی ہے،اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے صوبہ بھر میں باقاعدہ مہم چلائی جاتی ہے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے آئی جی ہر ماہ رپورٹ لیتے ہیں اشتہاریوں کیخلاف ناقص کارکردگی پر ذمہ دار افسران کیخلاف کارروائی کی جاتی ہے،جن مدارس کا وفاق المدارس کے ساتھ الحاق نہیں ہوتا انکی رجسٹریشن نہیں کی جاتی رواں مالی سال کے دوران پولیس افسران کی رہائش گاہوں کیلئے کوئی بجٹ نہیں رکھا گیا،وقفہ سوالات کے فوری بعد ن لیگ کی رکن اسمبلی زیب النساء  اعوان نے کورم کی نشاندہی کردی،کورم پورا نہ ہونے پر سپیکر نے اجلاس  29جولائی دوپہر ایک بجے تک ملتوی کردی..۔ 

پرویز الٰہی 

مزید :

صفحہ آخر -