پاکستان اور امریکہ کا ماحولیات سے متعلق جوائنٹ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ 

پاکستان اور امریکہ کا ماحولیات سے متعلق جوائنٹ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان اور امریکہ نے ماحولیات کے حوالے سے جوائنٹ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ امریکی صدر کے نمائندہ جان کیری سے وزیراعظم کے معا و ن خصوصی ملک امین اسلم کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان کے گرین ویژن، 10 بلین ٹری سونامی منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان اور امریکہ نے موسمیاتی تبد یلی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا، امریکی صدر کے ایلچی جان کیری نے 10 بلین ٹری منصوبے کی تعریف کی۔سینیٹر جان کیری نے بلین ٹری سونامی منصوبے کو دنیا بھر کیلئے بہترین قرار دیا، عمران خان کے کوئلہ پاو پلانٹ قائم نہ کرنے کے اعلان کا بھی خیرمقدم کیااور کہا پاکستان کیساتھ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے مل کر کام کرنے کو تیا ر ہیں، عالمی ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے میں وزیراعظم کی گرین سوچ قابل ستائش ہے۔امریکی سینیٹر نے کہا پاکستا ن نے دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ذمہ دارانہ کر د ا ر ادا کیا۔دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کلین گرین منصوبوں پر بریفنگ دی، اس موقع پر ملک امین اسلم نے کہا امریکی صدر جوبائیڈن کا ماحولیاتی تحفظ کیلئے دنیا بھر کی قیادت کرنا خوش آئند ہے۔
یاک امریکہ فیصلہ

مزید :

صفحہ آخر -