پی ٹی آئی کاسندھ میں فوری بلدیاتی الیکشن کیلئے عدالت سے رجوع

  پی ٹی آئی کاسندھ میں فوری بلدیاتی الیکشن کیلئے عدالت سے رجوع

  

کراچی (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میں فوری بلدیاتی انتخابات کروانے کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان، بلال غفار، ارسلان تاج، سعید آفریدی سمیت دیگر رہنماوں نے پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سندھ میں بلدیاتی حکومتیں اگست 2020میں ختم ہوچکی ہیں جبکہ صوبائی حکومت 120دن کے اندر نئے انتخابات کروانے کی پابند ہے، ایک سال گزرجانے کے باوجود بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے گئے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان  نے کہا کہ ہم نے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی پٹیشن دائر کی ہے کہ آئین کے آرٹیکل 140Aکے تحت سندھ میں جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں۔ آرٹیکل140Aکے تحت صوبائی حکومتیں پابند ہیں کہ 120دن کے اندر بلدیاتی انتخابات کروائیں۔ 

پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع 

مزید :

صفحہ آخر -