آر ایس ایس کا نظریہ ہار گیا کشمیر کا سفیر جیت گیا، علی نواز اعوان

آر ایس ایس کا نظریہ ہار گیا کشمیر کا سفیر جیت گیا، علی نواز اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں شاندار کامیابی پر وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آر ایس ایس کا نظریہ ہار گیا،کشمیر کا سفیر جیت گیا، آزاد کشمیر کی عوام نے عمران خان کی قیادت پر جو اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ قابلِ تحسین ہے،عمران خان کشمیری عوام کو مایوس نہیں کرے گا اور کشمیر کا حقیقی سفیر ثابت ہو گا۔انتخابات میں پی ٹی آئی کی شاندار فتح کے بعد اظہارِ خیال کرتے علی نواز اعوان نے کہا کہ کشمیری عوام نے سٹیٹس کو کے جمود کو توڑا ہے اور موروثی سیاست کے علمبرداروں کو شکست فاش دی ہے، ووٹرز نے مریم نواز اور بلاول بھٹو کو مسترد کرکے ثابت کیا ہے،کشمیری عوام جھوٹے وعدوں اور کھوکھلے نعروں سے بہکایا نہیں جا سکتا، انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کا نظریہ ہار گیا، ملک دشمنوں سے مراسم رکھنے اور دشمن کو پکارنے والے مسترد ہو گئے اور کشمیر کا حقیقی سفیر جیت گیا، کشمیری عوام نے کھوٹے اور کھرے کی پہچان کر لی، مریم نواز کی طرف سے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکار ہے بلند بانگ دعووں کی بجائے انہوں نے اگر کشمیر میں کوئی کام کیا ہوتا تو آج یہ دن نہیں دیکھنا پڑتا، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان انشا اللہ کشمیر کے لیے بہترین ٹیم تشکیل دیں گے۔
علی نواز اعوان

مزید :

صفحہ آخر -