فیصل مسجد کے امام نے آئندہ عید و جمعہ کی نماز پڑھانے سے معذرت کر لی

 فیصل مسجد کے امام نے آئندہ عید و جمعہ کی نماز پڑھانے سے معذرت کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(آئی این پی) فیصل مسجد میں نماز عید کے موقع پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور نماز عید میں امام کے تکبیرات بھول جانے کے معاملے پر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی دعوہ اکیڈمی میں ایک خصوصی اجلاس بلایا گیا جس میں اس ضمن میں انتظامیہ نے کئی فیصلے کئے ہیں،ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں فیصل مسجد میں نماز عید کے موقع پر بنائی گئی ایک ویڈیو کو مکمل دورانیے کے بجاے ایڈٹ کر کے وائرل کیا گیا جس میں یہ تاثر عام کرنے کی کوشش کی گئی کہ صدر پاکستان نماز بھول گئے ہیں حالاں کہ حقائق کے مطابق امام تکبیرات بھول گئے جس. کا اعتراف مکمل ویڈیو میں وہ خود بھی کرتے ہیں، اجلاس میں لیے گئے فیصلے کے مطابق عید کی نماز کی امامت کرانیوالے پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر حکیم کو آئندہ عید و جمعہ کی نماز پڑھانے سے معذرت کر دی گئی ہے جبکہ عید کے موقع پر تکبیرات بھول جانے کا واقعہ پیش آنے کے بعد گزشتہ نماز جمعہ کی ذمہ داری ڈاکٹر طاہر حکیم کی بجائے فیصل مسجد اسلامک سنٹر کے سربراہ ڈاکٹر قاری ضیا الرحمن نے نبھائی۔
معذرت

مزید :

صفحہ آخر -