آزادکشمیر الیکشن میں 2 نوجوانوں کا قتل، ورثا میتیں لیکر اسلام آباد پہنچ گئے

آزادکشمیر الیکشن میں 2 نوجوانوں کا قتل، ورثا میتیں لیکر اسلام آباد پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد کشمیر میں الیکشن کے دوران قتل ہونیوالے دو نوجوانوں کے ورثا ء میتیں لے کر اسلام آباد پہنچ گئے۔آزاد کشمیر سے لاشیں لے کر آنیوالے قافلے کو کھنہ پل روک دیا گیا جس کے بعد اسلام آباد انتظامیہ پی ٹی آئی امیدوار شوکت فرید اور لواحقین کو لیکر وزرا کالونی روانہ ہوگئے۔وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور سے ورثا اور پی ٹی آئی امیدوار شوکت فرید نے ملاقات کی۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں شوکت فرید کا کہنا تھا وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ہے جس پر مقتولین کی لاشیں واپس آزادکشمیر لے جارہے ہیں۔خیال رہے گزشتہ روز کوٹلی کے حلقہ ایل اے 12 چڑھوئی میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم ہوا، جھگڑے کے بعد فائرنگ سے2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔
میتیں 

مزید :

صفحہ آخر -