عمران خان نے ٹوئٹر پر 14ملین فالوورز کیساتھ تاریخ رقم کردی، سینیٹر فیصل جاوید

عمران خان نے ٹوئٹر پر 14ملین فالوورز کیساتھ تاریخ رقم کردی، سینیٹر فیصل جاوید

  

 اسلام آ باد (آئی  این پی) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے وزیراعظم عمران خان کو ٹوئٹر پر 14 ملین فالوورز مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فیصل جاوید خان نے وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹر اکانٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے وزیراعظم کو ٹوئٹر پر 14 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے۔ مزیدلکھا ماشااللہ،وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر 14 ملین فالوورز کا سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ٹوئٹر فالوورز میں اضافے کے بعد عمران خان نے تاریخ رقم کردی ہے کیونکہ وہ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پہلے پاکستانی وزیراعظم اور سیاستدان ہیں۔ اب عمران خان دنیا کے مقبول ترین عالمی رہنماں کی فہرست میں بھی شامل ہوگئے ہیں اور ہر گزرتے دن کیساتھ ان کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔

فیصل جاوید

مزید :

صفحہ آخر -