کورونا وباء کی چوتھی لہر، پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے مزید ایک ماہ بند رکھنے پر غور 

کورونا وباء کی چوتھی لہر، پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے مزید ایک ماہ بند رکھنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر) کورونا کی چوتھی لہر سے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا، جس کے باعث پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے پندرہ روز یا ایک ماہ تک مزید بند رکھنے کی تجویز زیر غور ہے۔ تعلیمی ادارے مزید بند ہونے سے نیا تعلیمی سال پندرہ اگست یا یکم ستمبر سے شروع ہوگا، جس پر وا لدین نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ صدر سرونگ سکولز ایسوسی ایشن پاکستان میاں رضا نے این سی او سی سے انتہائی حالات میں بھی سکو ل وکالجز کھلے رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔تعلیمی اداروں کو مزید بند کرنے کا فیصلہ 28 جولائی کو این سی او سی کے اجلاس میں کیا جائیگا۔ دوسری طرف ماہرین تعلیم نے کہا ہے کہ کورونا کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا ہوگا تاکہ طلبہ کا مزید تعلیمی نقصان نہ ہو۔واضح رہے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے یکم اگست تک ہیں، صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سکولوں میں گرمی کی چھٹیو ں کا اعلان کیا تھا، ان کا کہنا تھا پنجاب بھر کے تمام سکولزگرمی کی چھٹیوں کے سلسلے میں یکم جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔وزیر تعلیم نے ہدایت کی تھی تمام بچے چھٹیوں کے دوران کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں۔
تعلیمی ادارے

مزید :

صفحہ آخر -