آزاد کشمیر میں عوام نے پی پی اور ن لیگ کو الوداع کہہ دیا،فرخ حبیب 

 آزاد کشمیر میں عوام نے پی پی اور ن لیگ کو الوداع کہہ دیا،فرخ حبیب 

  

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر مملکت اطلاعات  ونشریات فرخ حبیب نے کہا کہ مریم اور بلاول آزاد کشمیر میں شکست کے بعد اب کیسا محسوس کر رہے ہیں، عوام نے دونوں کرپٹ جماعتوں کو الوداع کہہ دیا۔ وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے آزاد کشمیر الیکشن بارے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان دلیر سفیر اور سچے وکیل کے طور پر ہر عالمی فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑتے رہیں گے، آزاد کشمیر اور ملک کے مختلف حصوں میں بسنے والے کشمیریوں کا شکریہ، جنہوں نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا، کشمیریوں نے پی ٹی آئی کو جو مینڈیٹ دیا اس کے احترام کیساتھ ساتھ تعمیر و ترقی کا جال بچھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ   کشمیر کے عوام نے دھونس، دھاندلی، الزامات اور تنقید کی سیاست کو زمین بوس کر دیا،25 جولائی، تاریخ کا حصہ بن چکا ہے، اس دن کشمیریوں نے مودی کے یاروں، جعلی اکانٹس، منی لانڈرنگ اور سرٹیفائیڈ جھوٹوں کو سبق سکھایا۔ جن لوگوں نے کشمیر کا سودا کیا انھیں آج کشمیریوں نے ووٹ سے ریجیکٹیڈ بنا دیا۔

فرخ حبیب

مزید :

صفحہ آخر -