اینکر پرسن اجمل جامی کے والد انتقال کرگئے،واپڈا ٹاؤن میں سپردخاک

اینکر پرسن اجمل جامی کے والد انتقال کرگئے،واپڈا ٹاؤن میں سپردخاک

  

لاہور(جنرل رپورٹر) دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر کے میزبان،کالم نگاراور اینکر پرسن اجمل جامی کے والد کیپٹن (ر)محمد ارشاد انتقال کرگئے۔پیر کی صبح نماز فجر کی ادائیگی کے بعد دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں فوری طور پر نجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ خالق حقیقی سے جاملے انھوں نے اپنے پسماندگان میں دو بیٹے اجمل جامی، اکمل جامی اور ایک بیٹی اور بیوہ چھوڑی ہے۔ اْن کی نماز جنازہ اْن کی رہائش گاہ F2کی جامع مسجد میں ادا کی گئی بعد ازاں انہیں واپڈا ٹاؤن کے قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا۔ اْن کی نماز جنازہ جامع مسجد F2کے خطیب کی امامت میں ادا کی گئی۔ جس میں دنیا ٹی وی کے مینیجنگ ڈائریکٹر کاشف، چیف آپریٹنگ آفیسر ہاشم خان، روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی، یاسر گیلانی، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما منیر احمد خان، قیصر شریف، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈعدنان رشید، سینئر صحافی اور دنیا نیوز کے تجزیہ گار سلمان غنی، حبیب اکرم، ایل ڈی کے ترجمان اشتیاق امین، ملک وقار، پنجاب یونیورسٹی کے پرووائس چانسلرسلیم اظہر کے علاوہ سینکڑوں مختلف مکاتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے نماز جنازہ میں شرکت کی مرحوم کی عمر 60سال تھی۔ اْن کی وفات پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، گورنر پنجاب چوہدری سرور نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور اجمل جامی سے تعزیت کی۔مرحوم کی رسم قل آج ان کی رہائش گاہ 71ایف ٹو واپڈا ٹاؤن میں سہ پہر چار بجے ادا کی جائے گی۔

اجمل جامی

مزید :

صفحہ آخر -