آنیوالا وقت بلاول بھٹو زرداری کا ہے، قمر زمان کائرہ 

آنیوالا وقت بلاول بھٹو زرداری کا ہے، قمر زمان کائرہ 

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی شاندار کامیابی پر جیالوں،اور پارٹی تنظیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر پی پی پی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر صاحب کی قیادت میں ہم نے ریاستی مشینری اور غیر جمہور ی طاقتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،کشمیریوں نے عمران خان کی مہنگائی،بے روزگاری،بد حالی کے بیانیہ کو مسترد کر دیا ہے۔آزاد کشمیر اسمبلی کے غیر حتمی نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بدقسمتی سے وطن عزیزمیں 73برسو ں سے عوام کو آزادانہ رائی  دہی کیحق سے ہمیشہ محروم رکھا جاتا رہا ہے جس کا ثبوت آزاد کشمیر اسمبلی کے الیکشن میں اچانک رزلٹ روک کر سلیکشن کی گئی،پاکستان کے جیالوں کو آزاد کشمیر کی غیور عوام نے واضح پیغام دیا ہے کہ اب تیاری کر لو آنے والا وقت بلاول بھٹو زرداری کا ہے۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اس وقت ملک میں مہنگائی،لاقانونیت اور کٹھ پتلی حکومت کاڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں،آزاد کشمیر الیکشن کمیشن بھی حکومتی مشینری کے سامنے بے بس دکھائی دیا ہے۔کمشن کو وفاقی وزراء کی الیکشن قوا نین کے خلاف ورزی پہ ایکشن لینا پڑے گا ورنہ کشمیر کی عوام اس دھاندلی زدہ الیکشن کو قبول نہیں کرے گی۔

قمر زمان کائرہ 

مزید :

صفحہ آخر -