پاکستانیوں کے دل حرمین شریفین کیساتھ دھڑکتے ہیں،یاور عباس 

پاکستانیوں کے دل حرمین شریفین کیساتھ دھڑکتے ہیں،یاور عباس 

  

لاہور(رپورٹ میاں اشفاق انجم، تصاویر، ایوب بشیر) ہوپ اور ٹیپ کا سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم، اہل پاکستان حرمین شریفین میں حاضری کے لیے بے تاب ہیں پاکستان میں دو کروڑ 50لاکھ افراد کو ویکسین لگ چکی ہے فلائٹس بند ہونے کی وجہ سے لاکھوں ورکر سعودیہ جانے کے منتظر ہیں سعودی وزیر خارجہ پاکستانیوں کے لیے عمرہ کھولنے اور ڈائریکٹ فلائٹس کی اجازت کا اعلان کریں پاکستانیوں کے دل حرمین شریفین کے ساتھ دھڑکتے ہیں ہم تما م ایس او پیز کی پابندی کے لیے تیار ہیں حج وعمرہ اور ائیرلائنز کی بندش کی وجہ سے ٹریول، عمرہ اور حج ٹریڈ کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان بھی عمرہ اور فلائٹس کی بحالی کے لیے کردار ادا کریں مرکزی چیئرمین ہوپ یاور عباس ممدانی ٹیپ نارتھ زون کے میاں عامر سعید کا مطالبہ، یاور عباس ممدانی نے کہا پاک سعودیہ دوستی لازوال ہے ہم کورونا کنٹرول کرنے کیلئے سعودی اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں عمرہ اور حج دوسرے سال بھی بند ہے جس کی وجہ سے ان انڈسٹریز سے وابستہ ہزاروں خاندان معاشی دیوالیہ کا شکار ہیں پاکستان بھر کے مرد خواتین اور بچے حرمین شریفین جانے کے لیے بیتاب ہیں۔ میاں گروپ کے چیئرمین ایگزیکٹو ممبر ٹیپ و چیئرمین بزنس مین پینل میاں عامر سعید نے کہا ہے ائیرلائنز کی بندش کی وجہ سے ہزاروں ورکر کی نوکریاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں ائیرلائنز بند ہونے سے ٹریول ٹریڈ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں جن افراد نے ویکسین لگوا لی ہے سعودی ایس او پیز پر عمل درآمد کررہے ہیں ان کے لیے ڈائریکٹ فلائٹس شروع کی جائیں عمرہ کھولا جائے ہم دیگر ممالک کی طرح تمام ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی گارنٹی دیتے ہیں۔ یاور عباس ممدانی اور میاں عامر سعید نے وزیر اعظم پاکستان سے بھی مطالبہ کیا ہے وہ سعودیہ کی فلائٹس اور عمرہ شروع کرانے کے لیے کردار ادا کریں۔

یاور عباس

مزید :

صفحہ آخر -