سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے عمر کی شرط ختم کر دی

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے عمر کی شرط ختم کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سعودی وزارت الحج کی طرف سے عمرہ سیزن 1443ء کیلئے قوائد وضوابط کا اعلان کر دیا جس کے مطابق، عمرہ ویزے 15 ذوالحج سے 15 شوال تک جاری ہوتے رہیں گے۔سعودی عرب میں عمرہ زائرین کا داخلہ یکم محرم سے شروع اور 30 شوال تک جاری رہے گا۔3۔ 18 سال سے زائد عمر کے افراد عمرہ ادا کرسکیں گے۔ عمر کی کوئی بالائی حد نہیں ہوگی۔ رہائش، ٹرانسپورٹ اور زمینی خدمات کے لئے عمرہ کمپنیاں ذمہ دار ہونگی اور تمام ایئرلائنز بورڈنگ سے قبل زائرین کے پی سی آر ٹیسٹ کی جانچ کی ذمہ دار ہونگی۔تمام ٹریولنگ گروپوں کی صورت میں ہوگی۔ ایتمرنا ایپ کے ذریعہ حرمین میں نمازوں کی ادائیگی، رہائش تین چار اور پانچ ستارہ ہوٹلوں میں ہوگی۔ ایک کمرے میں 2 افراد رہ سکیں گے۔کن ممالک کو عمرہ ویزا کی اجازت ہے اس کا انحصار ان ممالک کی کوویڈ صورتحال پر ہوگا۔ سعودی عرب کی منظورشدہ ویکسین کی دونوں ڈوز ضروری ہیں۔اس سال تمام کمپنیاں جو اگریمنٹ کریں گی 2 لاکھ ریال بنک گارنٹی لازمی جمع کروائیں گی-فلحال ابھی پاکستان ان 9 ممالک میں شامل ہے جہاں سے ڈائریکٹ فلائٹ آپریشن بند ہے سعودی عرب جانے والوں کو پہلے 14 دن کسی ایسے ملک میں قیام کرنا پڑے گا جو سعودی حکومت کی گرین لسٹ میں شامل ہوں -فلحال ابھی اگریمنٹ ہونے اور سسٹم فعال ہونے میں وقت لگے گا کیونکہ 2 لاکھ ریال کی بنک گارنٹی بھیجوانا لازمی ہے- جب تک پوری طرح سسٹم فعال نہیں ہوتا کسی بھی قسم کی عمرہ بکنگ نہ کروائیں.
عمر شرط

مزید :

صفحہ آخر -