کشمیر میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہو گیا،اعظم خان سواتی

کشمیر میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہو گیا،اعظم خان سواتی

  

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ کشمیر میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہو گیا ہے،کشمیر کے غیور عوام کا پاکستان تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ کرپشن اور مافیہ کی شکست ہے۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ کشمیری عوام کو وزیراعظم عمران خان پر پورا اعتماد ہے، کشمیر میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کشمیری عوام کے مستقبل کو محفوظ بنائے گی۔

اعظم خان سواتی

مزید :

صفحہ آخر -