گنے کی قیمت ادا نہ کرنے پر پسرور شوگر ملز کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم معطل، فریقین کونوٹس جاری 

گنے کی قیمت ادا نہ کرنے پر پسرور شوگر ملز کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم معطل، ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے کسانوں کو گنے کی قیمت ادا نہ کرنے پر پسرور شوگر ملز کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم معطل کرتے ہوئے کین کمشنر سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردئیے  کین کمشنر نے پسرور شوگر مل کے اندراج مقدمہ کا حکم جاری کررکھاتھا،عدالت نے پسرور شوگر ملز مالکان کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاکہ کین کمشنر پنجاب نے بلاجوازمقدمہ درج کرنے کا حکم دیا، کسانوں کی گنے کی ادائیگی معمول کے مطابق جاری ہے، بلاجواز مقدمہ کرنا خلاف قانون ہے، عدالت سے استدعاہے کہ اس حکم کوکالعدم قرار دیا جائے۔

حکم معطل 

مزید :

صفحہ آخر -