کمرشل کورٹ کے عالمی پس منظر  پر ویڈیو کانفرنس کا آغاز آج ہو گا چیف جسٹس خطاب کرینگے

کمرشل کورٹ کے عالمی پس منظر  پر ویڈیو کانفرنس کا آغاز آج ہو گا چیف جسٹس خطاب ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)کمرشل کورٹ کے عالمی پس منظر پر ویڈیو کانفرنس کا آغازآج ہو گا،سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس مشیر عالم ویڈیو کانفرنس سے خطاب کریں گے،لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن بھی کمرشل کورٹس کانفرنس سے خطاب کریں گے،دبئی انٹرنیشنل فنانشل سنٹر کورٹس کے سابق چیف جسٹس ڈاکٹر میکائیل ہواگ بھی خطاب کریں گے،سپریم کورٹ چائنہ اور انگلینڈ کے ججز بھی مقررین میں شامل ہیں،فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ مینجمنٹ کمپنی، ایز آف ڈوئنگ بزنس پاکستان، یونیورسٹی آف آکسفورڈ چائنہ اور دیگر کے اشتراک سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

ویڈیو کانفرنس

مزید :

صفحہ آخر -