چیف جسٹس ہائیکورٹ سے ریٹائرڈ جوڈیشل افسران کے وفد کی ملاقات 

چیف جسٹس ہائیکورٹ سے ریٹائرڈ جوڈیشل افسران کے وفد کی ملاقات 

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی کے ساتھ ریٹائرڈ جوڈیشل افسران کے وفد نے ملاقات کی، وفد نے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا،چیف جسٹس نے کہاہے کہ چونکہ جوڈیشل الاؤنس و سپیشل جوڈیشل الاؤنس کو پنشن کا حصہ بنانے کے حوالے سے ریٹائرڈ جوڈیشل آفیسرز کی رٹ زیرِ سماعت ہے،رٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جائے اور جب تک معاملہ ہائی کورٹ میں جوڈیشل طور پر زیرِ غور ہے تب تک کوئی کوئی بھی انتظامی اقدامات نہیں کئے جاسکتے ہیں، وفد نے چیف جسٹس کی جانب سے مسائل کو غور سے سننے اور بہتر رہنمائی کرنے پر شکریہ ادا کیا،قبل ازیں وفد نے چیف جسٹس کو اپنے دیرینہ مسئلہ سے بھی آگاہ کیا اور گزارش کی کہ جوڈیشل الاؤنس و سپیشل جوڈیشل الاؤنس کو تنخواہ و پینشن کا حصہ بنایا جائے، جس بابت صوبائی حکومت وعدہ کرچکی ہے مگر تاحال اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا وفد کی نمائندگی سابق رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ طاہر پرویز کررہے تھے جبکہ وفد میں سابق سیشن ججز ارشد جاوید میر، یوسف اوجلہ، عبدالقیوم خان، عالمگیر خان، شیخ محمد تعریف،چودھری عبدالشکور اور میاں مرید حسین بھی موجود تھے۔

ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -