محکمہ ایجوکیشن میں تبادلہ کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد 

  محکمہ ایجوکیشن میں تبادلہ کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد 

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے محکمہ ایجوکیشن میں تبادلہ کیخلاف دائردرخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی،فاضل جج نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ تبادلہ کی پالیسی حکومت کی ہے عدالت مداخلت نہیں کرسکتی، درخواست گزارحافظ بشیر کی طرف سے موقف اختیارکیا گیا تھا کہ اس کی سکول میں نائب قاصد کی ڈیوٹی ہے، بچے بھی اسی سکول میں زیر تعلیم ہیں، دوسرے شہر میں تبادلے سے بچوں کی تعلیم متاثر ہوگی، عدالت سے استدعاہے کہ محکمہ کو تبادلہ کے احکامات واپس لینے کا حکم دیا جائے۔

درخواست مسترد

مزید :

صفحہ آخر -